November 30, 2022

اور پہر اللہ کی مدد آ گئ

خدا کی قسم یہ نصرت الٰہی نہیں تو اور کیا ہے!!!

اس ایک شخص کو سب مل کے گرانے چلے تھے، تیاری پوری تھی، شکنجہ بھی کس لیا گیا تھا، مقتدر حلقے بھی زچ تھے، بڑا گھر بھی آن بورڈ تھا، باہر سے بھی آشیرباد حاصل تھی، سروے چیخ چیخ کے غیر مقبولیت کا پتہ دے رہے تھے۔

کوئی کہتا بزدار کو کیوں لگایا !!
‏کوئی کہتا جہانگیر کو علیم کو کیوں ناراض کر دیا!!!
کوئی کہتا فیض پہ جو ضد کی تھی، اب تو اسکی خیر نہیں۔۔۔
کوئی ڈالر، تیل، مہنگائی، بجلی کی دہائی دیتا۔
وہ ان سب سے بے پرواہ، ازل کا سادہ، درویش، لگا رہا اپنے کام میں۔۔۔۔کہیں لنگر خانے کھولتا تو کہیں پناہ گاہیں۔۔۔ کبھی کرونا سے لڑتا تو کبھی مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف بول کر مذاق اڑواتا۔۔۔۔۔ ‏کبھی تیل پہ ٹیکس ختم کرتا، کبھی بجلی پہ، کبھی صحت کارڈ دیتا، کبھی احساس کیش، کہ کسی طرح بےچارے غریب کا چولہا جلتا رہے۔۔۔۔
کبھی IMF جاتا، کبھی عربوں کے در جھکتا، کبھی ٹیکسٹائل کو پیکج دیتا تو کبھی کنسٹرکشن کو۔۔۔ کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔۔۔۔ ایکسپورٹس بڑھانے کی بات کرتا تو کبھی ٹیکس کولیکشن کی، کبھی خودداری کی بات کرتا ‏تو کبھی خود انحصاری کی۔۔۔۔ قوم کی تربیت کرتا کہ کرپشن سے جان چھڑا لو، اپنے ملک کا سوچو، ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔۔۔۔ یہ ملک عظیم بنے گا، میری قوم عظیم ہے۔۔۔۔ کیسا کیسا وقت آیا مگر وہ چٹان کی طرح ڈٹ گیا، جہاز آئے تو ملک کے لئے ڈٹ کے کھڑا ہو گیا، کہتا تھا جواب دینے کا سوچوں گا نہیں ۔۔۔۔ جواب دوں گا اور نا صرف دیا بلکہ ایسا دیا کہ چشم فلک نے ایسا منظر نہیں دیکھا تھا، اس قوم نے ایسا عروج نہیں دیکھا تھا، دشمن، طیارے، پائلٹ، سب الٹ پلٹ دیئے۔۔۔ فوج کو بھی فخر ہوا کہ کوئی ہے جو ڈٹ سکتا ہے۔

پھر امریکہ آیا، افغانستان سے نکلتے ہوئے، ہاری ہوئی جنگ کا ملبہ ہم پہ ڈالتے، اڈوں کا متمنی کہ جنگ جاری رکھے گا مگر یہ پھر ‏ڈٹ گیا! کہا اڈے نہیں دوں گا۔ ایسا جواب!!!!! امریکہ کو؟؟؟؟
تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی دیا، قتل ہوا یا اپنوں کے ہاتھوں پھانسی چڑھا!!!! لیکن یہ ڈٹ گیا، نتائج سے بے پرواہ، محمد کا دیوانہ، مدینہ ننگے پاؤں جانے والا، حرمت رسول پہ پوری دنیا سے ٹکر لینے والا، اسلاموفوبیا سے لڑنے والا اور لڑ لڑ لر منوانے والا۔۔۔۔ ڈٹ گیا!!
سمجھا کہ قوم تو میرے ساتھ ہے مگر فوج بھی میرے ساتھ ہے۔
سادہ اتنا کہ اگست 21 میں چیف کو کہہ دیا کہ اگلا چیف فلاں کو بنائیں گے۔۔۔۔ وہ تو اپنی طرف سے مل کر ملک ٹھیک کر رہا تھا۔۔۔۔ جانتا نہیں تھا کے سب اس کی طرح مخلص نہیں ہیں۔۔۔۔ لوگوں کے اپنے مفادات ہیں، اپنے مسائل ہیں۔۔۔۔۔ پریشر آتا ہے تو سب اسکی طرح ابسولوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے ۔۔۔ پھر یہ سازش ہوتے دیکھتا رہا، کہتا رہا کے سازش ہو رہی ہے۔ ہر دروازہ کھٹکھٹایا۔ اسپیکر کو کہا، اپوزیشن کو کہا، سپریم کورٹ کو کہا، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو کہا، کسی نے نہیں سنا تو عوام کو کہا۔۔۔۔ کسی نے مذاق اڑایا، کسی نے دھمکی دی، عدالتیں کھل گئں، گدھ اکٹھے ہو گئے، بے بس ہو گیا، گھر گیا ‏ہر طرف سے گھر گیا، کوئی قانونی راستہ نہ بچا تو اٹھا، پوچھا، کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہوا ہو؟
اپنی کل متاع، ایک ڈائری اٹھائی، اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا بنی گالہ چلا گیا۔
چلا تو گیا، لیکن ایسی جوت جگا گیا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایسی آگ لگا گیا تن میں جو بجھ کے ہی نہیں دے رہی۔۔۔‏پھر میرے رب نے دن پھیر دیئے، دل پھیر دیئے۔۔۔۔۔ سازشی اکٹھے تھے، پلان مضبوط تھا، عہدے بٹے ہوئے تھے، فیصلے ہو چکے تھے۔ لیکن رب کی منظوری نہیں تھی۔ ایسی کایا پلٹی کہ سوئی ہوئی قوم جاگ گئی، جو کبھی نہیں جاگی تھی۔۔۔۔
ماڈل ٹاؤن ہو یا سنہ 71، اے پی ایس ہو یا بھٹو کی پھانسی، جو کبھی نہیں جاگی۔۔۔‏نجانے اب کیسے جاگ گئی!!!
اب تو جو کرتے ہیں الٹا پڑتا ہے۔۔۔ تیل بڑھاو یا کم کرو، ڈالر اوپر یا نیچے کرو، ساری پارٹیاں اکٹھی کر لیں، سارا میڈیا خرید جو مرضی کرو، بات بنتی ہی نہیں ہے، عوام کو جچتی ہی نہیں ہے، ٹرینڈ نیچے ہی نہیں آ رہے،

یہ نصرت الٰہی نہیں تو اور کیا ہے ❤️❤️

#امپورٹڈحکومتنامنظور

Follow by Email
Facebook15k
Twitter11k
%d bloggers like this: